امریکہ میں ای ۔ سگریٹس کے استعمال پر امتناع کا منصوبہ

   

Ferty9 Clinic

واشنگٹن ۔ 12 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے ایک اہم بیان دیتے ہوئے کہا کہ مختلف ذائقوں والے ای سگریٹس سے کمسن نوجوانوں کی صحت کو لاحق خطرات اور اموات نے ہمیں چوکنا کردیا ہے۔ مختلف ذائقہ والے ای ۔ سگریٹس کمسن نوجوانوں کی صحت کو لاحق خطرات اور اموات نے ہمیں چوکنا کردیا ہے۔ مختلف ذائقہ والے ای ۔ سگریٹس کمسن نوجوانوں میں بیحد مقبول ہوچکے ہیں جسے ’’ویپنگ‘‘ کہا جارہا ہے اور یہ ایک ایسی اصطلاح ہے جس کے بارے میں امریکہ جیسے ترقی یافتہ ملک کے بیشتر والدین بھی لاعلم ہیں۔ ٹرمپ نے کہاکہ کمسن نوجوان بچوں کے اس لت میں مبتلاء ہونے سے اب نئے مسائل پیدا ہوتے جارہے ہیں۔ بچے اپنے گھر پہنچتے ہیں اوروالدین سے کہتے ہیں کہ وہ ویپ (Vape) کرنا چاہتے ہیں جس کے بارے میں خود والدین نہیں جانتے کہ کمسن نوجوان کیا کہہ رہا ہے اور کیا کرنا چاہتا ہے۔ مختلف ذائقوں کی وجہ سے بچے ای ۔ سگریٹس کی جانب راغب ہورہے ہیں۔ دریں اثناء ہیلتھ اینڈ ہیومن سرویسیس کے وزیر الیکس ازر نے کہا کہ مارکٹ سے تمباکو کے ذائقہ والے سگریٹس کے سوائے تمام ذائقہ والے سگریٹس کو ہٹا لیا جائے گا۔