امریکہ میں ا سکولس کی بازکشادگی کے موقع پر 97000 بچوں کا کورونا سے متاثر ہونا تشویشناک

,

   

واشنگٹن: اب جبکہ امریکہ میں اسکولس دوبارہ کھولے جارہے ہیں وہیں 97000 بچوں کے کورونا سے متاثر ہونے کی خبر یقینا تشویشناک ہے۔ اس موقع پر ونڈربلٹ یونیورسٹی سے وابستہ ڈاکٹر ٹیناہارٹرٹ نے کہا کہ بچوں کی ٹسٹنگ کروانا ایک لازمی جزو ہے تاکہ اس بات کا اندازہ لگایا جاسکے کہ اسکول کھلنے کے بعد بچوں کے ذریعہ کورونا پھیلنے کے اندیشے ہیں یا نہیں۔ ماہ جولائی کے وسط تک 97000 بچے کورونا سے متاثر پائے گئے تھے جو ایک قابل لحاظ تعداد ہے کیونکہ اس وقت (جولائی) اسکولس کی بازکشادگی کیلئے صرف دو یا تین ہفتے ہی باقی رہ گئے تھے۔ یہ اعدادوشمار امریکن اکیڈیمی آف پیڈیاٹرکس سے 16 تا 30 جولائی کے درمیان حاصل کئے گئے ہیں کیونکہ اس وقت امریکہ 50 لاکھ کورونا کیسیز کے ساتھ سرفہرست ہے جن میں سے 338,000 بچے ہیں جبکہ اموات کی تعداد زائد از 162,000 ہوچکی ہے۔ بعض اسکولس نے باہر سے آنے والے وزیٹرس پر بھی پابندی عائد کی ہے۔