امریکہ میں باسکٹ بال ٹیم کے 14 ارکان کرونا سے متاثر

   

Ferty9 Clinic

لاس اینجلس ۔امریکہ میں وبا کے ابتدائی زور کے بعد کیسز میں کمی ہوئی تو کاروبار کے ساتھ کھیلوں کی رونقیں بحال کرنے کے منصوبے بننے لگے۔ کیسز اب دوبارہ تیزی سے بڑھ رہے ہیں۔ لیکن، اس امید پر چند کھیلوں کا آغاز کر دیا گیا کہ کنٹرولڈ ماحول میں سب اچھا رہے گا۔سب اچھا نہیں ہے۔ میجر لیگ بیس سال کا آغاز 23 جولائی کو ہوا ہے۔ صرف چار دن بعد میامی کی ٹیم اور عملے کے 14 ارکان کا کرونا وائرس کا ٹیسٹ مثبت آگیا ہے۔ سنسناٹی کی ٹیم کے بھی کئی ارکان کا ٹیسٹ مثبت آیا ہے۔ اٹلانٹا کی ٹیم کے دو کھلاڑیوں میں علامات ظاہر ہوئی ہیں۔ واشنگٹن ڈی سی کے اسٹار کھلاڑی یوآن سوٹو آئی سی یو میں ہیں۔ابتدائی طور پر چند ایک میچ ملتوی کردیے گئے ہیں، لیکن خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے کہ لیگ ہی روک دی جائے گی۔ وسط مارچ میں صرف ایک کھلاڑی روبی گوبرٹ کا کرونا وائرس ٹیسٹ مثبت آنے کے 48 گھنٹوں کے اندر ہر اہم لیگ ملتوی کردی گئی تھی۔میجر لیگ بیس سال میں 30 ٹیمیں حصہ لیتی ہیں اور 60 میچز کھیلے جاتے ہیں۔ اگر اسے ملتوی نہ کیا گیا تو مقابلے 31 اکتوبر تک جاری رہیں گے۔