امریکہ میں بھوت پریت کے تہوار ہیلوئین کے موقع پر فائرنگ

   

اورنڈا ۔ یکم ؍ نومبر (سیاست ڈاٹ کام) امریکہ کے شمالی کوریا میں بھوت پریت کے تہوار ’ہیلوئین‘ کی رات ایک شخص کی فائرنگ کے نتیجہ میں کم سے کم چار افراد ہلاک اور دیگر کئی زخمی ہوگئے۔ کانٹراکاسٹا کاونٹی کے شیراف کے دفتر نے اعلان کیاکہ اس واقعہ کی تحقیقات کیلئے محکمہ پولیس کے ساتھ کام کیا جارہا ہے۔ کے جی 8 ۔ TV نے اس واقعہ کا ایک ویڈیو جاری کیا جس میں ایمبولنس گاڑیوں میں کئی افراد کو خون میں لت پت حالت میں بٹھاتا ہوا بتایا گیا۔ پولیس نے زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد کیلئے دواخانوں تک پہنچنے میں مد د کی۔