واشنگٹن ۔ 16 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ اپنے ملک میں اقتصادی سرگرمیوں کی بحالی ممکن بنانے کے لیے آج ایک منصوبہ پیش کر رہے ہیں۔ تازہ ترین پریس بریفنگ میں انہوں نے دعویٰ کیا ہے کہ امریکہ اس بحران کی شدت سے گزر چکا ہے۔ ٹرمپ نے بتایا کہ انہوں نے چند صنعتوں میں کام شروع کرنے کے حوالے سے قوائد و ضوابط طے کیے ہیں۔ بریفنگ کے دوران ٹرمپ نے یہ بھی کہا کہ کم متاثرہ ریاستیں آہستہ آہستہ یکم مئی سے پابندیاں ختم کر سکتی ہیں۔ یہ امر اہم ہے کہ ٹرمپ کے دعوے کے باوجود پچھلے چوبیس گھنٹوں کے دوران امریکہ میں 2600 سے زائد اموات ریکارڈ کی گئیں۔