واشنگٹن ۔ 19 جون (سیاست ڈاٹ کام) امریکہ میں بیروزگاروں کی جملہ تعداد گذشتہ ہفتہ تک 1.5 ملین رہی جبکہ ملک بھر میں لاک ڈاؤن کو مرحلہ وار مکمل طور پر ختم کرنے کا سلسلہ بھی جاری ہے۔ 13 جون کو ختم ہونے والے ہفتہ کے مطابق امریکہ میں بیروزگاری کا بھتہ یا فوائد حاصل کرنے والوں کی تعداد گذشتہ سے پیوستہ ہفتہ کے مقابلے 1,508,000 سے گھٹ کر 58,000 ہوگئی۔ کووڈ۔19 سے پیدا ہوئی کسادبازاری اور لاک ڈاؤن کے دوران گذشتہ 13 ہفتوں کے دوران بیروزگاروں کی تعداد 45 ملین تھی جس نے امریکی لیبر مارکٹ میں بھی تشویش کی لہر دوڑادی تھی جس سے کورونا وائرس سے پیدا ہوئی معاشی بدحالی کا عکاسی ہوتی ہے۔ دوسری طرف 6 جون کو ختم ہوئے ہفتہ کے دوران بیروزگاری کے فائدے حاصل کرنے کے لئے سب سے زیادہ امریکی شہریوں کا تعلق کیلیفورنیا، میساچیوسٹس، اوکلاہوما، نیویارک اور میری لینڈ سے رہا۔