واشنگٹن: امریکہ زلزلے کی شدت کا مشاہدہ کرنے کے لئے امریکی بحری بیڑے یو ایس ایس گیرالڈ آر فورڈ کو دھماکہ کرکے اڑا دیا گیا۔ میڈیا کی رپورٹ کے مطابق امریکی ارضیاتی تحقیقاتی مرکز کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق اس دھماکے سے 3.9 کی شدت کے زلزلے کے اثرات کا مشاہدہ ہو ا۔امریکی بحری بیڑے نے یو ایس ایس گیرالڈ آر فورڈ طیارہ بردار جنگی بحری جہاز کی مضبوطی کی آزمائش کے لیے 18 ہزار 143 ٹن دھماکہ خیز مواد استعمال کیا۔ بی بی سی کی خبر کے مطابق 18 ہزار 143 کلو گرام دھماکہ خیز مواد کو آزمائشی عمل کے ایک سلسلے کے طور پر امریکہ کی مشرقی ساحلی پٹی پر فل شپ شاک ٹرائل پروگرام کے دائرہ کار میں ہوا میں اڑا گیا ہے ۔ امریکی ارضیاتی تحقیقاتی مرکز کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق اس دھماکے سے 3.9 کی شدت کے زلزلے کے اثرات کا مشاہدہ ہو ا ہے ۔
دیگر آزمائشوں کے بعد یو ایس ایس گیرلڈ آر فورڈ جنگی بحری جہاز کی تجدید، دیکھ بھال اور مرمت کا کام کیا جائے گا۔