واشنگٹن ۔ 21 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام) امریکی ریاست جارجیا میں اتوار کے روز بکتربند گاڑی کے حادثہ کا شکار ہوجانے سے تین امریکی فوجی ہلاک اور دیگر تین زخمی ہوگئے۔ فوج کی جانب سے جاری کئے گئے بیان میں حادثہ کی نوعیت کی تفصیل نہیں بتائی گئی ہے البتہ یہ بتایا گیا ہیکہ حادثہ کی تحقیقات کی جائے گی۔ فوج کی جانب سے جاری بیان میں صرف اتنا کہا گیا ہیکہ حادثہ فورٹ اسٹیورٹ میں ایک تربیتی مشق کے دوران رونما ہوا۔ تین فوجی جائے حادثہ پر ہی ہلاک ہوگئے جبکہ تین دیگر زخمیوں کو ون آرمی کمیونٹی ہاسپٹل میں شریک کیا گیا ہے۔