لاس اینجلس ۔3 اگسٹ ۔(سیاست ڈاٹ کام) امریکہ میں شوٹنگ کے تازہ ترین واقعہ کا ذمہ دار 19 سالہ نوجوان امریکی فیسٹول میں تین افراد کو گولی مارکر ہلاک کرنے کے بعد اپنے آپ پر گولی چلاتے ہوئے خودکشی کرلی ۔ کرونرس نے یہ اطلاع دی جو قبل ازیں موصولہ ان اطلاعات سے متضاد ہے جن میں کہا گیا تھا کہ پولیس افسران نے اُس کو گولی مارکر ہلاک کیا ہے۔ اے کے 47 رائفل سے لیس سانٹینو ولیئم لیگان نے کیلی فورنیا کے گلروئے میں جاری مشہور عوامی فیسٹول میں اندھا دھند فائرنگ میں تین افراد کو ہلاک کردیا ۔ مہلوکین میں دو بچے اور ایک 25 سالہ شخص شامل ہے ۔ دیگر 25 افراد اس حملے میں زخمی ہوئے ہیں۔ پولیس نے کہا کہ لیگان کے دیوانہ وار حملوں کو وہاں موجود تین پولیس افسران نے بروقت کامیاب جوابی کارروائی کے ساتھ روک دیا ۔ اس کارروائی میں حملہ آور مارا گیا ۔ لیکن جمعہ کو موصولہ طبی رپورٹ کے مطابق حملہ آور لیگان خود پر گولی چلانے کے بعد ہلاک ہوگیا تھا ۔
