امریکہ میں جرائم میں ملوث 8 ہندوستانی گرفتار

   

واشنگٹن ۔20؍جولائی ( ایجنسیز ) کیلیفورنیا میں 11 جولائی کو ہندوستانی نژاد 8 مجرموں کو گرفتار کیا گیا۔ سان جوکوئن کاؤنٹی میں گرفتار ملزمین کی شناخت ایک انٹرنیشنل اسٹریٹ گینگ سے ہوئی ہے۔ ان پر ایک مقامی شخص کو اغوا کرنے کا الزام ہے۔ ایف بی آئی نے اپنی تحقیقات میں کہا ہے کہ ان افراد نے اس شخص کو گھنٹوں تشدد کا نشانہ بنایا۔ امریکی تحقیقاتی ادارے نے اسے بھتہ خور گینگ قرار دیا۔ ان کا کہنا ہے کہ اس گروہ کے روابط کیلیفورنیا سے لے کر ہندوستان میں قتل کی سازشوں تک پھیلے ہوئے ہیں۔امریکی حکام نے ہندوستانی نژاد امریکیوں پر زور دیا ہے کہ وہ بھتہ خوری کی دھمکیوں کی اطلاع دیں۔