امریکہ میں جنگوں سے زیادہ کورونا سے انسانی جانوں کا اتلاف

   

واشنگٹن : یوں تو ہر ملک کی کوئی نہ کوئی منفرد تاریخ ہوتی ہے مثلاً اگر کوئی ملک کسی ملک کا غلام رہا ہو اور اسے آزادی ملی ہو، کسی ملک کی جنگ کسی دشمن ملک سے ہوئی ہو تو انسانی جانوں اور املاک کی تباہی کا تخمینہ پیش کیا جاتا ہے۔ کسی ملک نے کوئی سائنس کارنامہ انجام دیا ہو یا اس کے کسی شہری کو نوبل انعام ملا ہو تو اس کے چرچے زبان زد خاص و عام رہتے ہیں۔ امریکہ کی بھی ایسی ہی تاریخ رہی ہے جہاں وقتاً فوقتاً اسے انسانی جانوں کے اتلاف کا سامنا کرنا پڑا۔ آج جبکہ کورونا وائرس کی وجہ سے امریکہ میں ہلاکتوں کی تعداد سب سے زیادہ بتائی گئی ہے، وہیں کچھ دیگر ایسے واقعات بھی ہیں جہاں امریکہ کو انسانی جانوں کے اتلاف کا سامنا کرنا پڑا۔
کورونا 5,00,000
دوسری جنگ عظیم 4,05,000
ویتنام کی جنگ 58,000
کوریا کی جنگ 36,000
اب یہ ایک علیحدہ بحث ہے کہ جنگوں میں خوجیوں کے علاوہ شہری بھی مارے گئے لیکن کورونا کا شکار ہونے والوں میں عام شہریوں کی کثیر تعداد ہے جو کسی بھی جنگ صورتحال سے بھی بدتر ہے۔