امریکہ میں ’جون ٹینتھ‘ : لاکھوں مظاہرین کی شرکت

,

   

واشنگٹن۔ امریکہ میں غلامی کے خاتمے کے 155 برس مکمل ہونے پر جشن منانے کیلئے ملک کے مختلف شہروں میں بڑے پیمانے پر لاکھوں مظاہرین نے شرکت کی۔ جون ٹینتھ امریکہ کاایک پرانا تہوار ہے جو ملک میں غلامی کے خاتمے کی علامت کے طور پر منایا جاتا ہے ۔اس موقع پر نسل پرستی کے خلاف امریکہ کے شکاگو، آکلینڈ، نیویارک، واشنگٹن ڈی سی، سیئٹل، سین فرانسسکو سمیت متعدد شہروںمیں لوگوں نے شرکت کی۔ مظاہرین نے ‘‘ اب انصاف، لوگوں کو طاقت اور جارج فلائیڈ’’ کے نام کے نعرے لگائے ۔ مظاہرین نے ’’بلیک لائیوز میاٹر‘‘ کے بینر تلے جارج فلائیڈ کی تصاویر کے ساتھ احتجاج کیا۔دراصل امریکہ کے منی پولس شہر میں 25 مئی کو سیاہ فام امریکی شہری جارج فلائیڈ کی پولیس حراست میں موت ہوگئی تھی۔ واضح رہے کہ 19 جون 1865 کو امریکہ میں باٖضابطہ طور پر غلامی کی روایت کا خاتمہ ہوگیا تھا اس دن امریکی فوج کے میجر جنرل گارڈن گرینگر نے ٹیکساس میں سیاہ فام غلاموں کے ایک گروپ کو بتایا کہ 65۔1861 تک چلی خانہ جنگی ختم ہوگئی ہے اور صدر ابراہم لنکن کے ذریعے کئے گئے 1863 میں آزاد اعلامیہ کے تحت انہیں آزاد کیا جاتا ہے ۔