واشنگٹن 11 جولائی ( سیاست ڈاٹ کام ) امریکی کسٹمز حکام نے سوئیٹزرلینڈ سے کام کرنے والی شپنگ کمپنی کا ایک بڑا کنٹینر جہاز ضبط کرلیا ہے جبکہ اس جہاز سے چند ہفتے قبل تلاشی کے دوران 1.3 بلین ڈالرس مالیتی کوکین ضبط کی گئی تھی جو تقریبا 20 ٹن تھی ۔ ایم ایس سی گیانے نامی یہ شپ جے پی مورگن ایسیٹ مینجمنٹ اینڈ چارٹرڈ کی ملکیت ہے جس کی مالیت 90 ملین ڈالرس بتائی گئی ہے ۔ یہ جہاز 2018 میں تیار کیا گیا تھا اور اس میں تقریبا 10,000 کنٹینرس کی گنجائش موجود ہے ۔
