امریکہ میں حادثہ ،حیدرآبادی نوجوان فوت

   

حیدرآباد ۔ 24جون ( سیاست نیوز) امریکہ کے سین فرانسسکو شہر میں سڑک حادثہ میں پرانے شہر کے دبیرپورہ سے تعلق رکھنے والے ایک نوجوان کی موت واقع ہوئی ۔ 27سالہ سید وسیم علی 23جون کی شب پال ایونیو بے ویو ڈسٹرکٹ سین فرانسسکو میں اپنے ساتھی کے ساتھ جارہا تھا کہ تیزر فتار کار
نے وسیم کی کار کو ٹکر دے دی ۔ اس حادثہ میں وسیم کی برسرموقع موت واقع ہوگئی جب کہ اس حادثہ کے بعد دیگر گاڑیاں بھی حادثہ کا شکار ہوگئی ۔ اس ضمن میں مجلس بچاؤ تحریک کے ترجمان امجد اللہ خان خالد نے مرکزی وزیر خارجہ ڈاکٹر جئے شنکر سے سید وسیم کی نعش کو ہندوستان لانے کیلئے موثر اقدامات کرنے کی اپیل کی ۔