امریکہ میں حصول تعلیم‘ ہفتہ کو شہر میں یونیورسٹی فیئر

   

حیدرآباد۔22؍اگست(پریس نوٹ )یونائٹیڈ اسٹیٹس۔ انڈیا ایجوکیشنل فاونڈیشن(یو ایس آئی ایف ایف) کے زیر اہتمام ہفتہ 26اگست کو نووٹل انٹرنیشنل کنونشن سنٹر‘ ہائی ٹیک ‘ حیدرآباد میں صبح 10بجے تا ایک بجے دن یونیورسٹی فیئر منعقد کیا جارہا ہے ۔ اس فیئر کے ذریعہ امریکہ میں اعلیٰ تعلیم حاصل کرنے کے خواہشمند طلبا ء اور ان کے سرپرستوں کو امریکہ میں حصول تعلیم سے متعلق مواقع کی تفصیلات حاصل کرنے کی سہولت ہوگی جہاں وہ شخصی طور پر امریکی یونیورسٹیز کے نمائندوں سے ملاقات کرسکیں گے۔اس فیئر میں شرکت کیلئے کوئی فیس نہیں ہے تاہم رجسٹریشن ضروری ہوگا ۔امریکہ میں حصول تعلیم کے خواہشمند طلباء کے علاوہ ہندوستان کے تعلیمی اداروں کے نمائندوں کو امریکہ کے مختلف حصوں کے 40یونیورسٹیز اور کالجوں کے نمائندوں سے ملاقات کا موقع ملے گا ۔امریکہ میں بیچلرس‘ ماسٹرس اور پی ایچ ڈی پروگرامس کے خواہشمند طلباء کیلئے یہ ایک اچھا موقع ہوگا ۔ اولین وقت اپنی جگہ
حاصل کرنے کیلئے طلباء https://bit.ly/23EdUSAFairEmail.
پر اپنا رجسٹریشن مکمل کرسکتے ہیں۔ مزید تفصیلات کیلئے https://www.facebook.om/EducationUSAIndiaملاحظہ کریں یاeducationusaindia@usief.org.inپر رابطہ کریں ۔یونیورسٹی فیئر میں امریکی یونیورسٹیز اور کالجس کے مشیروں اور امریکی ایمبسی کے نمائندوں کے ساتھ تبادلہ خیال اور بات چیت کے ذریعہ طلباء امریکہ میں اعلی تعلی کے حصول سے متعلق اپنی پسند ‘ویزہ درخواستوں کا طریقہ کار اور دیگر امور سے متعلق جانکاری حاصل کرسکتے ہیں ۔