نیوجرسی : امریکہ میں ایک لیٹرے نے جوے میں جیتی ہوئی رقم چھیننے کے لیے ایک حیدرآبادی این آر آئی پر گولی چلا دی۔ جس کے نتیجہ میں این آر آئی کی موت ہوگئی۔لیٹرے نے اس شخص سے رقم لوٹنے کے لیے جوئے کے اڈے سے 80 کلومیٹر تک اس کا تعاقب کیا اور مکان میں داخل ہونے کے دوران فائرنگ کرکے رقم لوٹ کر فرار ہوگیا۔ امریکی پولیس کے مطابق 54 سالہ سری رنگا ارواپلی، نیو یارک پلینز بیورو میں مقیم ہیں۔ وہ ایریکس لیبارٹری حیدرآباد کے سی ای او ہیں۔ وہ اپنے گھر سے 80 کلومیٹر دور پنسلوانیا میں ایک کیسینو میں جوا کھیل کر تقریباً 7.4 ملین ڈالر کی رقم جیتی۔اور وہاں سے گھر لوٹ گئے۔سری رنگا کی جانب سے جوے میں بھاری رقم جیتنے کی اطلاع پا کر لیٹرے نے تعاقب کر کے حملہ آور نے ان پر گولی چلا دی اور فرار ہو گیا۔
