امریکہ میں خراب موسم ، لاکھوں مکانات میں اندھیرا

   

واشنگٹن: امریکہ کے مشرقی ساحل میں خراب موسم کی وجہ سے 500,000 سے زیادہ گھر بجلی سے محروم ہیں۔یہ اطلاع پاورآؤٹ ریج ڈاٹ یو ایس مانیٹرنگ سروس کے ڈیٹا میں دی گئی۔ درحقیقت پیر کو یو ایس نیشنل ویدر سروس نے کولمبیا کے ڈسٹرکٹ سمیت ملک کے مشرقی ساحل پر شدید بارش، طوفانی ہواؤں، بگولوں اور سیلاب کے خطرے سے خبردار کیا گیا تھا۔ منگل کی شام 06:40 تک نیویارک، پنسلوانیا، ویسٹ ورجینیا، ورجینیا، شمالی کیرولینا، جارجیا اور مشرقی یو ایس کی دیگر ریاستوں میں 500,000 سے زیادہ گھر بجلی سے محروم تھے ۔دریں اثناء فاکس نیوز نے اطلاع دی ہے کہ الاباما میں آسمانی بجلی گرنے سے ایک شخص ہلاک ہو گیا۔