امریکہ میں خودکشی کا رجحان ، ہیلپ لائن متعارف

   

واشنگٹن۔ امریکہ میں خودکشی کا رجحان روکنے اور ذہنی دباؤ کا شکار افراد کی فوری مدد کیلئے ہیلپ لائن988 متعارف کروادی گئی ہے۔ عالمی میڈیا رپورٹس کے مطابق ریاست ہائے متحدہ امریکہ میں 3ہندسوں پر مشتمل ہیلپ لائن کا باقاعدہ آغاز کردیا گیا ہے جسے یاد رکھنا بھی ْآسان ہے۔ ہیلپ لائن کا استعمال 911 کی طرح ہوگا، لیکن واضح طور پر911 کی طرح پولیس، فائر فائٹرز یا پیرامیڈکس کی بجائے 988 پر کال کرنے والا شہری فوری طور پر ایک بہترین معالج سے رابطے میں ہوگا۔ ملک بھر میں متعارف کرائی جانے والی ہیلپ لائن پر کال یا میسج کے ذریعہ متعلقہ شہری کو ذہنی صحت کے حوالے سے بہترین صلاحیت رکھنے والے ماہرین تک رسائی فراہم کی جائے گی۔ ڈائریکٹر نیشنل ایسوسی ایشن آف اسٹیٹ مینٹل ہیلتھ پروگرام ڈاکٹر برائن ہیپبرن کا کہنا ہے کہ ذہنی صحت کی بہبود کے حوالے سے یہ ایک تاریخ سازاقدام ہے، جس کا فائدہ ہر متاثرہ شخص کو منتقل کرنے کیلئے برسوں درکار ہیں۔