امریکہ میں دوسرے دن بھی کورونا سے 2ہزار افراد فوت

,

   

مہلوکین کی تعداد 14000سے متجاوز

واشنگٹن، 9 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) امریکہ میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا وائرس ‘کووڈ -19’ سے متاثر تقریب 2000 افراد کی موت ہو گئی ہے ۔جان ہاپکنز یونیورسٹی کے اعدادوشمار کے مطابق امریکہ میں کورونا سے اب تک کل 14739 افراد کی موت ہو ئی ہے ۔امریکہ میں اس بیماری سے گزشتہ 24 گھنٹوں میں کل 1973 افراد ہلاک ہوئے ہیں جو کہ بدھ کو ہونے والی 1939 اموات سے تھوڑا سا زیادہ ہے ۔امریکہ نے کورونا وائرس سے اموات کے معاملہ میں اسپین کو پیچھے چھوڑ دیا اور وہ صرف اٹلی سے پیچھے ہے ۔اسی درمیان امریکہ میں اس بیماری سے اب تک کل 4،24،945 لوگ متاثر ہو چکے ہیں جو کہ پوری دنیا میں کسی دوسرے ملک کے مقابلے سب سے زیادہ ہے ۔ اعداد و شمار کے مطابق امریکہ میں اب تک 23،292 لوگ ٹھیک ہو چکے ہیں۔ امریکہ میں کورونا وائرس ‘کووڈ -19’ سے مرنے والوں کی تعداد جمعرات کو 14000 کے پار ہو گئی ہے ۔جان ہاپکنز یونیورسٹی کے مطابق امریکہ میں کرونا سے اب تک کل 14529 افراد کی موت ہو چکی ہے ۔امریکہ میں اس بیماری سے اب تک کل 4،24،945 لوگ متاثر ہو چکے ہیں جو کہ پوری دنیا میں کسی دوسرے ملک کے مقابلے سب سے زیادہ ہے ۔ اعداد و شمار کے مطابق امریکہ میں اب تک 23،292 لوگ ٹھیک ہو چکے ہیں۔

شکاگو میں کورونا کے مریض نے
15 افراد کو متاثر کیا، 3 کی موت
واشنگٹن ۔ 9 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) امریکہ میں فروری کے اواخر میں ایک شخص دیگر 15 افراد میں کوروناوائرس پھیلانے کی وجہ بن گیا جن میں 3 افراد فوت بھی ہوگئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق شکاگو کے رہنے والے ایک شخص کو تنفس کی تکلیف کی ہلکی علامتیں تھیں۔ اس موقع پر وہ اپنے ایک دوست کے رشتہ دار کے جنازے میں شریک ہوا۔ 3 دن بعد اس نے اپنے رشتہ داروں کے ساتھ ایک سالگرہ پارٹی منائی۔ وہ شخص اس بات سے بالکل ناواقف تھا کہ وہ کوروناوائرس سے متاثر ہے اور اس نے کم از کم 15 افراد میں اس وائرس کو منتقل کردیا۔ وبائی امراض پر کنٹرول کرنے والے مرکز نے یہ بات بتائی۔ شکاگو میں 21 مارچ کو لاک ڈاؤن کیا گیا لیکن یہ ایک ایسی مثال ہے جس میں کوروناوائرس کے تیزی سے پھیلنے کا اندازہ کیا جاسکتا ہے جس کیلئے سماجی دوری انتہائی ضروری ہے۔