امریکہ میں دو افراد کا چاقو مار کر قتل

   

سان فرانسسکو: امریکہ کے سان فرانسسکو صوبہ کے سان ہوزے میں دو افراد کو چاقو مارکر قتل کر دیا گیا۔ یہ جانکاری حکام نے دی ہے۔ پولیس کے ایک ترجمان نے پیر کو بتایا کہ جمعہ کے روز نامعلوم حملہ آوروں نے ایک نوجوان اور اس کی پردادی کو چاقو سے قتل کر دیا۔ پولیس نے سان ہوزے سے دو لاشیں برآمد کی ہیں۔ ہلاک شدگان کے بارے میں ابھی تک مکمل معلومات موصول نہیں ہوئیں۔ قتل کی وجوہات کا پتہ لگایا جارہا ہے ۔ قابل ذکر ہے کہ اس سال اب تک چاقو سے حملہ میں 24 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔