امریکہ میں دو قانون سازوں کو گولی ماردی گئی

,

   

واشنگٹن ۔14؍جون ( ایجنسیز )امریکہ کے مینیسوٹا سے تعلق رکھنے والے دو ڈیموکریٹ قانون سازوں کو ان کے گھروں میں گولی مار دی گئی۔ پہلے واقعہ میں ڈیموکریٹ ریاست کی نمائندہ میلیسا ہارٹ مین اور ان کے شوہر مارک کو قتل کر دیا گیا۔دوسرے واقعے میں ڈیموکریٹ ریاست کے سینیٹر جان ہوفمین اور ان کی اہلیہ یوویٹ کو متعدد بار گولی مار دی گئی۔ دونوں زخمی ہیں۔ دونوں کی سرجری ہوئی ہے اور ڈاکٹروں کو امید ہے کہ وہ بچ جائیں گے۔ امریکی سیکیورٹی حکام کا کہنا ہے کہ مشتبہ حملہ آور پولیس کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے کے بعد فرار ہوگیا۔ مشتبہ حملہ آور نے پولیس کی وردی پہن رکھی تھی۔گورنر منیسوٹا ٹم والز نے کہا کہ میلیسا اوران کے شوہر کے قتل کے پیچھے سیاسی محرکات کارفرما ہیں۔ پولیس کی جانب سے مشتبہ شخص کی تیزی سے تلاش جاری ہے جو پولیس پر فائرنگ کرنے کے بعد گاڑی کو چھوڑ کر فرار ہو گیا۔ پولیس عہدیداروں کو ایک منشور ملا جس میں دیگر قانون سازوں اور عہدیداروں کی فہرست تھی۔