واشنگٹن : امریکی دارالحکومت واشنگٹن میں ٹیکسی چھیننے کی کوشش میں مزاحمت کے دوران پاکستانی ڈرائیور جاںبحق ہوگیا۔ امریکی میڈیا کے مطابق واشنگٹن میں 13 اور 15 برس کی دو لڑکیوں نے پاکستانی ڈرائیور سے ٹیکسی چھیننے کی کوشش کی تھی۔ پاکستانی ٹیکسی ڈرائیور محمد انور نے اپنی ٹیکسی بچانے کیلئے مزاحمت کی۔ لڑکیوں نے اس پر اسٹین گن سے فائرنگ کردی۔ پاکستانی ڈرائیور محمد انور پرائیویٹ ٹیکسی چلاتے تھے اور تین بچوں کے والد تھے۔ پولیس نے دونوں لڑکیوں کو گرفتار کرلیا ہے۔
