امریکہ میں دھماکو صورتحال ممکن جرمن وزیر کا انتباہ

   

برلن : جرمنی کی وزیر دفاع انیگرت کرامپ ۔ کارن بار نے آج متنبہ کیا کہ امریکہ کو نہایت دھماکو صورتحال کا سامنا ہے اور صدر امریکہ ڈونالڈ ٹرمپ کی جانب سے قبل از وقت انتخابی فتح کے اعلان کے بعد ممکنہ طور پر نظم و نسق کا بحران ہوسکتا ہے۔ ٹرمپ نے کہا کہ وہ بیالٹس کی گنتی کو روکنے کیلئے سپریم کورٹ سے رجوع ہوں گے۔ جرمن وزیر نے سرکاری ٹیلی ویژن زیڈ ڈی ایف کو بتایا کہ امریکی الیکشن کا فیصلہ ہوچکا ہے۔ ووٹوں کی گنتی جاری ہے، لیکن جس طرح ٹرمپ بیان بازی اور دعوے کررہے ہیں، اس سے امریکہ میں دستوری بحران پیدا ہوسکتا ہے۔ اطلاعات میں ٹرمپ کے مقابل حریف جوبائیڈن کو سبقت بتائی جارہی ہے جسے موجودہ صدر مسترد کررہے ہیں۔