امریکہ میں دھوکہ دہی ، اے پی کا سافٹ ویر انجینئیر گرفتار

   

حیدرآباد۔/20 ڈسمبر، ( سیاست نیوز) امریکہ میں تجارتی معاملات میں دھوکہ دہی میں ملوث ہونے والے آندھرا پردیش کے نوجوان نے مقدمہ کی سماعت کے دوران عدالت میں خود کو قصوروار ہونے کا اعتراف کیا۔ 42 سالہ جناردھن نیلور سافٹ ویر انجینئر ہے اور وہ امریکہ کے پیالو الٹو نیٹ ورکس میں ملازمت کرتا تھا اور اسی دوران اس نے خفیہ طور پر اپنے عہدہ کا غیر مجاز استعمال کرتے ہوئے غیر قانونی طور پر تجارتی معاملات میں ملوث ہوا۔ جناردھن نیلور نے کمپنی کا خفیہ ڈیٹا دیگر افراد کے حوالے کیا جس کے عوض اس نے 7 ملین ڈالر حاصل کئے۔ جناردھن کو امریکی پولیس نے گرفتار کیا تھا اور عدالت میں سماعت کے دوران اس نے خود کو قصوروار ہونے کا اعتراف کیا۔