امریکہ میں راہول گاندھی سے ملاقات اور مسلم مسائل پر نمائندگی

   

نظام آباد۔ 10 ستمبر (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) شہر نظام آباد سے تعلق رکھنے والے امریکہ میں مقیم عبداللہ کوثر نے رکن پارلیمنٹ راہل گاندھی کے امریکہ کے دورے کے موقع پر واشنگٹن ڈی سی انڈین اؤرسیس کانگریس کی جانب سے منعقدہ تقریب میں عبداللہ کوثر نے راہل گاندھی سے ملاقات کی اور انہیں مبار کباد پیش کرتے ہوئے تلنگانہ کے مسلمانوں کو حکومت میں مناسب نمائندگی فراہم کرنے اور وقف ترمیم بل کی مخالفت پر مبارکباد پیش کی ۔راہل گاندھی نے عبداللہ کوثر کی نمائندگی پر ہمدردانہ غور کرنے کا تیقن دیا ۔انہوں نے بتایا کہ راہل گاندھی نے ہند امریکہ کی جی ڈی پی کے بارے میں تفصیلی طور پر بیان بھی کیا، تعلقات میں بہتری دیگر مسائل پر تبادل خیال بھی کیا اس موقع پر انڈین اؤرسیس کانگریس کے صدر سیم پٹا روڈا کے علاوہ دیگر ہندوستانی بھی موجود تھے۔