واشنگٹن : امریکہ میں تمام مذاہب کی عبادت گاہوں پر حملوں میں اس سال اضافہ ہوا ہے۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق مساجد ، یہودی عبادت گاہوں ، مندروں اور گرجا گھروںمیں توڑ پھوڑ اور آتش زدگی کے بہت زیادہ واقعات پیش آئے ہیں۔ اعداد و شمار کے مطابق 2021 ء میںامریکہ میں نفرت پر مبنی جرائم کا ریکارڈ قائم ہوا۔ ایف بی آئی کے تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق 2020 ئکی مالی سال کی رپورٹ میں نفرت انگیز جرائم کی تعداد نائن الیون کے بعد اسلامو فوبیا لہر کے بعد سب سے زیادہ اضافہ ہواہے۔