امریکہ میں زبردست طوفان ، کئی طیاروں کو نقصان

   

واشنگٹن: امریکہ کی ریاست کولوراڈو میں فورٹ کارسن فوجی تنصیب پر زبردست طوفان کی وجہ سے کئی امریکی فوجی طیاروں کو نقصان پہنچا۔فورٹ کارسن کے تعلقات عامہ کے دفتر نے جمعہ کو کہا کہ یکم اگست کی رات تقریباً 8 بجے بٹس آرمی ہیلی پورٹ پر ایک طاقتور طوفان نے کئی امریکی فوجی طیاروں کو نقصان پہنچایا”۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق اس واقعے میں کمبیٹ ایوی ایشن بریگیڈ اور انفنٹری ڈویژن کے کئی طیاروں کو نقصان پہنچا ہے ۔ریلیز کے مطابق اپاچی، چنوک اور بلیک ہاک سمیت کئی طیاروں کو موسم کی وجہ سے نقصان پہنچا ہے ۔ فوجی حکام نقصانات کا تخمینہ لگا رہے ہیں۔ سوشل میڈیا پر فوٹیج میں دکھایا گیا ہے کہ جمعرات کو فورٹ کارسن میں شدید طوفان کے دوران اپاچی اور بلیک ہاک ہیلی کاپٹر الٹ گئے ۔