واشنگٹن، 24 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) امریکہ کے شہر پوئرٹو ریکو کے سان انٹونیو میں منگل کو زلزلے کے زبردست جھٹکے محسوس کیے گئے ۔امریکی جیولوجیکل سروے کے مطابق صبح 03.23 بجے آنے والے زلزلے کی شدت ریخترپیما پر 6.0 پر درج کی گئی ۔ زلزلے کا مرکز 19.0377 ڈگری شمالی عرض البلد اور 67.253 مغربی طول البلد پر اور زمین کی سطح سے 10 کلومیٹر کی گہرائی میں واقع تھا۔زلزلے سے کسی کے جان و مال کے نقصان کی فوری طور پر کوئی اطلاع نہیں ہے ۔
