نیویارک : امریکی ریاست ٹیکساس کے ایک شہری نے امریکہ کے جھنڈے میں لپٹے تابوت میں دو افراد کو اسمگل کرنے کی کوشش کا اعتراف کیا ہے۔ فرانسیسی خبر رساں ادارے اے ایف پی نے امریکی عدالت انصاف کا حوالہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ 33 سالہ مشتبہ شخص کو میکسیکو کی سرحد کے قریب سے پکڑا گیا۔فیڈرل پراسیکیوٹر جینفیر لوری کے دفتر سے جاری ہونے والے بیان میں بتایا گیا ہے کہ میکسیکو کی سرحد کے قریب گاڑی میں تابوت لے جانے والے شخص کا شک کی بنا پر جائزہ لیا گیا۔واردات کو ایسا رنگ دینے کی کوشش کی گئی جیسے جنگ میں ہلاک ہونے والے فوجیوں کی میتوں کو لے جایا جاتا ہے۔