واشنگٹن 11 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ وہ امریکہ اور میکسیکو سرحد پر دیوارکے تیئں یقینی طور پر قومی ایمرجنسی کا اعلان کریں گے ۔امریکی صدر نے اس بات کا تجزیہ جمعرات کو میکسیکو سرحد پر ٹیکساس صوبہ کے میکیلن شہر کے دورہ کے دوران کیا ۔ مسٹر ٹرمپ دیوار کی تعمیر کے لئے پانچ ارب امریکی ڈالرز کے مطالبہ کے لئے مسلسل آواز اٹھا رہے ہیں۔وہ گزشتہ ہفتے سے ہی امریکہ میکسیکو سرحد پر دیوار کی تعمیر کے لئے فنڈ نہ ملنے پر ملک میں قومی ایمرجنسی کی وارننگ دے رہے ہیں۔امریکہ-میکسیکو سرحدی تنازعے پر مسٹر ٹرمپ اور ڈیموکریٹس کے درمیان تعطل بنا ہوا ہے اور اسی وجہ سے امریکہ میں 21 روزسے جزوی طور پر کام بند ہے ۔مسٹر ٹرمپ اور ڈیموکریٹس کے درمیان پیدا اس تعطل کا کوئی حل دکھائی نہیں دے رہا ہے ۔ وائٹ ہاؤس کے استغاثہ سپولونے بھی مسٹر ٹرمپ کے ساتھ سرحد ی دورے پر گئے ۔ امریکی صدر کے صدارتی استغاثہ قومی دیوار کی تعمیر کو لے کر ایمرجنسی کا اعلان کرنے کے قانونی عمل کو یقینی بنانے میں مصروف ہیں۔