واشنگٹن ؍ ٹورنٹو : امریکہ میں ’’پولار ورٹیکس‘‘ کی وجہ سے درجہ حرارت انتہائی کم اور نقطہ انجماد تک پہنچ گیا ہے۔ اس صورتحال نے حالات کو انتہائی خراب کرتے ہوئے نقطہ انجماد کی نئی تاریخ رقم کی ہے جسے ’’پولار وٹیکس‘‘ کہا جاتا ہے جس نے گذشتہ 20 سالوں کا ریکارڈ توڑتے ہوئے ’’سردی کا ایک طوفان‘‘ برپا کردیا ہے جو سرد ترین ہونے کی وجہ سے نقطہ انجماد تک پہنچ گیا ہے۔ امریکہ اور کینیڈا دونوں ممالک میں مشترک نیاگرا آبشار بھی منجمد ہوگیا ہے جسے سردیوں کا ایک عجوبہ سمجھا جارہا ہے۔