٭ امریکہ کی ریاست پنسلوانیا میں ایک خاتون نے جان بوجھ کر سوپر اسٹور میں کھانے پینے کی اشیاء پر کھانس کر اُسے آلودہ کیا جس کے بعد سوپر مارکٹ کے مالک نے 35 ہزار ڈالرس کی غذا کو تلف کردیا۔ جیریٹی سوپر اسٹور کے مالک جوفیسلوا نے بتایا کہ ایک خاتون نے باری باری پہلے تازہ غذاؤں ، بیکری اشیاء اور اُس کے بعد گوشت پر کھانسا جس کے بعد کھانے کی بڑی مقدار کو تلف کردیا گیا۔ اِس خاتون کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ وہ اپنے محلہ میں بھی لوگوں کو پریشان کرتی رہتی ہے۔پولیس نے اِس خاتون کوگرفتار کرلیا اور کورونا وائرس سے متاثر نہیں ہے۔