امریکہ میں سڑک حادثہ، حیدرآبادی نوجوان کی موت

   

محمد محمود علی خان
حیدرآباد ۔ 6 ۔ اکٹوبر : امریکہ میں آئے دن فائرنگ اور سڑک حادثات میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد میں اضافہ ہورہا ہے جو تشویش کا باعث ہے ۔ جن میں زیادہ تر کا تعلق ریاست تلنگانہ سے ہی ہے ۔ امریکہ میں 48 گھنٹوں کے اندر حیدرآباد کے دو نوجوانوں کی موت واقع ہوئی ہے ۔ جمعہ کی رات امریکہ کے شہر ڈلاس میں ایک گیس اسٹیشن پر نامعلوم افراد کی فائرنگ میں 28 سالہ چندر شیکھر پولے ساکن ایل بی نگر کی موت ہوگئی تھی ۔ جس کے بعد اتوار کو ایک سڑک حادثہ میں امریکہ کے شہر ایونشن میں ایک 25 سالہ نوجوان شیراز مہتاب محمد کی موت ہوگئی جس کی اطلاع پر شیراز کے گھر والوں پر سکتہ طاری ہوگیا ۔ شیراز کے والد الطاف محمد نے بتایا کہ شیراز کی میت کو حیدرآباد لانے کی کوشش کی جارہی ہے ۔ ریاست تلنگانہ سے نوجوان اعلیٰ تعلیم اور بہتر مستقبل کے لیے امریکہ جارہے ہیں جہاں حادثات میں ان کی موت کی خبریں ہر چند دنوں میں آرہی ہے جس سے والدین میں تشویش پائی جارہی ہے ۔ حکومت بھی اس سلسلہ میں غور کررہی ہے کہ امریکہ میں بندوق برادریوں کی وجہ سے ہلاکتوں کو روکنے کے لیے کیا اقدامات کئے جائیں ۔۔