امریکہ میں سڑک حادثہ، حیدرآباد کے 2 طالب علم ہلاک

   

حیدرآباد۔/26 اپریل، ( سیاست نیوز) امریکہ کے جوہانسبرگ میں ایک دلخراش سڑک حادثہ میں حیدرآباد سے تعلق رکھنے والے 2 طالب علم ہلاک ہوگئے۔ حادثہ کے وقت کار میں 3 حیدرآبادی نوجوان موجود تھے جو اعلیٰ تعلیم کیلئے امریکہ میں مقیم تھے۔ اطلاعات کے مطابق حادثہ اس قدر شدید تھا کہ دو طلباء محمد فیصل اور اشہام الدین کی برسر موقع موت واقع ہوگئی جبکہ تیسرے طالب علم کو زخمی حالت میں علاج کیلئے ہاسپٹل منتقل کیا گیا۔ مہلوک طلباء کی نماز جنازہ اور تدفین سینٹ لوئیس میں انجام پائی۔ دارالاسلام مسجد میں نماز جنازہ ادا کی گئی۔ امریکہ کے دیگر علاقوں میں بھی حالیہ عرصہ میں ٹریفک حادثات میں تلگو ریاستوں سے تعلق رکھنے والے افراد کی موت واقع ہوئی تھی۔ر