امریکہ میں سڑک پر ڈالروں کی بارش

   

واشنگٹن : امریکی ریاست کیلی فورنیا کے ہائی وے پر ڈالروں سے بھرے ٹرک کا دروازہ حادثاتی طور پر کھل گیا جس سے سڑک پر ڈالروں کی برسات شروع ہو گئی۔خبر رساں ایجنسی کے مطابق امریکا میں سین تیاگو کی انٹر اسٹیٹ 5 شاہراہ پر ٹرک کا دروازہ اچانک کھلنے سے ہر طرف نوٹ ہی نوٹ بکھر گئے۔سڑک پر اپنی منزل کی جانب رواں دواں گاڑیوں میں سفر کرتے افراد نے بھی موقع کا خوب فائدہ اٹھایا اور گاڑیاں روک کر ڈالر لوٹنا شروع کردیے جس سے لوگوں کا ہجوم اکٹھا ہوگیا اور سڑک بلاک ہو گئی۔پولیس نے شہریوں سے ڈالر سے بھرے تھیلے واپس کرنے کی اپیل کی ہے ۔