امریکہ میں سیول رائٹس کے بانی جان لوئیس کا انتقال

   

واشنگٹن : امریکہ کی تاریخ میں سیول رائٹس کے بانی سمجھے جانے والے جان لوئیس انتقال کرگئے، اُن کی عمر 80 برس تھی۔ گزشتہ کچھ عرصہ سے وہ کینسر جیسے موذی عارضہ میں مبتلا تھے۔ اُن کی مقبولیت کا اندازہ اِس بات سے لگایا جاسکتا ہے کہ اُن کا نام آنجہانی مارٹن لوتھر کنگ جونیر کے ساتھ لیا جاتا تھا۔ ڈیموکریٹ پارٹی سے تعلق رکھنے والے افریقی نژاد امریکی شہری لوئیس کئی دہوں تک امریکی کانگریس کے رکن بھی رہے۔ اُن کے انتقال پر کئی اہم شخصیات نے اظہار افسوس کیا۔