پیٹرسبرگ 28 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) امریکی ریاست پنسلوانیا سے سفر کا آغاز کرنے والے انڈوں سے بھرے ٹریکٹر کو شاہراہ پر حادثہ پیش آیا جس سے شاہراہ پر 1,36,000 انڈے گر کر بکھر گئے۔ ٹریکٹر کے 66 سالہ ڈرائیور نے کنٹرول کھودیا تھا اور اسے یہ احساس ہی نہیں ہوا کہ اس کے ٹریکٹر سے انڈرے گر گئے ہیں۔ وہ اپنی منزل پہونچنے کے لئے مسلسل ٹریکٹر چلاتا رہا اس سے 2260 گیالن انڈے خراب بھی ہوگئے۔
