امریکہ میں شدید برفباری ،اقل ترین درجہ حرارت کا ریکارڈ کمی کا امکان

,

   

واشنگٹن ۔ 13 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) امریکہ میں شدید برفباری کا سلسلہ جاری ہے اور توقع ہے کہ اقل ترین درجہ حرارت کا ریکارڈ ٹوٹ جائے گا کیونکہ مغربی وسطی کولوراڈو اور شمالی نیو انگلینڈ پوری طرح برف سے ڈھک گئے ہیں۔ شکاگو کے دو بڑے ایرپورٹس سے پیر کو تقریباً ایک ہزار اڑانوں کو منسوخ کردیا گیا ۔ شکاگو میں پیر کی شام 6 بجے درجہ حرارت منفی 6 ڈگری ریکارڈ کیا گیا ۔ نیویارک میں صفر ڈگری رہا ۔ مالٹا اور مونٹانا پیر کو امریکہ کے سرد ترین مقامات رہے جن کا درجہ حرارت منفی 24 فارن ہیٹ رہا ۔ شکاگو کے اوہرے انٹرنیشنل ایرپورٹ پر پیر کو ایک جہاز لینڈنگ کے برف سے ڈھکی رن وے سے پھسل گیا ۔ جہاز میں سوار 38 مسافرین اور عملہ کے تین ارکان میں کوئی بھی زخمی نہیں ہیں۔ شکاگو ایرپورٹ سے پیر کی دوپہر تک 450 پروازوں کو منسوخ کردیا گیا تھا ۔ موسمیات کے ماہرین نے الینویس میں 6 انچ اور شمال مغربی انڈیانا اور جنوب مغربی مشیگن میں 10 انچ تک برفباری کی پیش قیاسی کی ہے۔ امریکہ کی بیشتر ریاستوں میں برفباری کا سلسلہ جاری ہے۔ عوام کو شدید مشکلات کا سامنا ہے اور سڑکیں برف سے ڈھکی ہوئی ہیں۔ اس سال سیزن کی شدید برفباری کی بھی پیش قیاسی کی گئی ۔