واشنگٹن : امریکہ کی ریاست فلاڈیلفیا میں شراب خانے کے باہر مسلح شخص کی فائرنگ سے 7 افراد زخمی ہوگئے۔ پولیس نے بتایا کہ نامعلوم مسلح شخص نے شراب خانے کے باہر کھڑے لوگوں کو نشانہ بنایا۔انہوں نے بتایا کہ ملزم فائرنگ کر کے فرار ہوگیا تاہم اس کی تلاش جاری ہے۔پولیس کا کہنا تھا کہ زخمی ہونے والے 4 افراد کی حالت تشویشناک ہے۔مقامی نیوز چینل کے مطابق مسلح فرد نے شہر کے شمال میں مصروف ڈیلویر ایوینیو کے پہلو پر جمع ہجوم پر فائرنگ کی۔
