امریکہ میں شوٹنگ کا ایک اور واقعہ، متعدد افراد زخمی

   

ٹکساس : امریکی ریاست ٹیکساس کے شہر آسٹن میں شوٹنگ کے ایک تازہ واقعے میں کم از کم تیرہ افراد زخمی ہو گئے۔ پولیس کے مطابق حملہ آور کی تلاش جاری ہے۔ زخمیوں میں سے دو کی حالت نازک بتائی جا رہی ہے۔ یہ واقعہ جمعے اور ہفتے کی درمیانی شب مقامی وقت کے مطابق ڈیڑھ بجے پیش آیا۔ حکام نے احتیاط برتنے کی ہدایات جاری کرتے ہوئی وفاقی تفتیشی بیورو ایف بی آئی سے مدد کے لیے رابطہ کر لیا ہے۔ فوری طور پر اس حملے کے محرکات غیر واضح ہیں۔