ڈلاس: امریکہ میں ایک مسلم شخص پر الزام عائد کیا گیا ہے کہ وہ پاکستان اور افغانستان سے تعلق رکھنے والے 4 مسلمانوں کے سلسلہ وار قتل میں ملوث ہے۔ امریکہ کی ایک تنظیم کا کہنا ہے کہ یہ وارداتیں مخالف شیعہ نفرت بڑھنے کے سبب ہوسکتی ہیں۔ پولیس نے گزشتہ روز اعلان کیا کہ 51 سالہ سید محمد کو نیو میکسیکو میں پیش آئی ہلاکتوں کے کلیدی مشتبہ ملزم کے طورپر گرفتار کیا گیا ہے۔