امریکہ میں طوفان آرتھر کا خطر ہ

   

میامی 17 مئی ( سیاست ڈاٹ کام ) امریکی ریاست فلوریڈا کے ساحل پر طوفان آرتھر کا خطرہ پیدا ہوگیا ۔ کہا گیا کہ امریکہ میں طوفانوں کی آمد کا یکم جون سے ہوتی ہے تاہم اب یہ چھٹی مرتبہ ہے جب یکم جون کی تاریخ سے قبل ہی طوفان کا خطرہ پیدا ہوگیا ہے ۔ امریکی نیشنل ہریکین سنٹر میامی نے شمالی کیرولینا میں بھی صبح پانچ بجے طوفان کا الرٹ جاری کیا ہے۔ کہا گیا ہے کہ یہ طوفان شمالی کیرولینا اور فلوریڈا میں کسی بھی وقت ٹکرا سکتا ہے ۔ اس کے اثرات جارجیا اور جنوبی کیرولینا میں اتوار کو محسوس کئے جاسکتے ہیں۔