امریکہ میں طوفان سے 30افراد کی موت

,

   

واشنگٹن،14 اپریل(سیاست ڈاٹ کام) جنوبی امریکہ میں طوفان سے 30 سے زائد افراد کی موت ہوئی ہے ۔اس بات کی اطلاع مسی سیپی ایمرجنسی مینجمنٹ ایجنسی نے پیر کو دی۔ایجنسی کے مطابق ٹیکساس. ارکنساس، لوسیانا، مسیسیپی، الباما، جارجیا، جنوبی اور شمالی کارولناس اور ٹیننیسي سے طوفان کی وجہ سے جان و مال کے نقصانات کی اطلاعات ہیں۔ایجنسی نے بتایا کہ مسی سیپی میں کم از کم 11 افراد ہلاک ہو ئے ، جبکہ جنوبی کارولناس میں نواور جارجیا میں سات افراد کی موت ہوئی ہے ۔وہیں شمالی کارولناس، ٹیننیسی اور ارکنساس میں ایک ایک شخص کی موت ہوئی ہے .طوفان کی وجہ سے 10 لاکھ سے زائد گھروں اور تجارتی اداروں کی بجلی کی سپلائی متاثر ہوئی ہے ۔