واشنگٹن، 17 اکتوبر (یو این آئی) امریکی ریاست الاسکا کی طرف بڑھنے والے طوفان کے پیش نظر ممکنہ طور پر متاثر ہونے والے علاقوں کے ہزار سے زائد افراد کو طیاروں کے ذریعہ محفوظ مقامات پر منتقل کردیا گیا ہے ۔ امریکی ریاست الاسکا کے دور افتادہ مقام یوکون کسکوکوم میں طوفان ہیلونگ کی تباہ کاریاں جاری ہیں، جس کے باعث ریاست الاسکا میں ایک ہزار 500 سے زائد آبادی کو فضائی راستے سے محفوظ مقام پر پہچانے کیلئے فضائی آپریشن کیا گیا ہے ۔ رپورٹس کے مطابق طوفان کی شدید زد میں آنے والے علاقے جیسے کپنوک اور کنگلنگ گوک میں آبادی کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا، جہاں آبادی عارضی پناہ گاہوں میں قیام کرنے پر مجبور ہوچکی ہے ۔
ایرانی صدر کی اصفہان میں سائیکل کی سواری
تہران، 17 اکتوبر (یو این آئی) ایرانی صدر مسعود پزشکیان کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہے جس میں وہ سرکاری حکام کے ہمراہ سائیکل کی سواری کررہے ہیں۔ یہ ویڈیو گزشتہ روز کی ہے جب صدر مسعود پزشکیان نے صوبہ اصفہان میں کئی سرکاری عہدیداروں کے ہمراہ سائیکل کی سواری کی۔