امریکہ میں طیارہ حادثہ ، دو ہلاک

   

نیویارک ۔ 31 ۔ اکتوبر (سیاست ڈاٹ کام) دو افراد ہلاک ہوئے جبکہ ایک طیارہ رہائشی عمارت سے امریکہ کے شہر اٹلانٹا میں ٹکرا گیا۔ چہارشنبہ کے دن پائپرPA-28 طیارہ اڑان بھرنے کے کچھ ہی دیر بعد ایک رہائشی عمارت سے جو ایرپورٹ کے باہر شہر اٹلانٹا میں واقع ہے، حادثہ کا شکار ہوگیا۔ حادثہ کے وقت گھر میں کوئی نہیں تھا۔