امریکہ میں طیارہ گاڑی پر آگرا ، 2افراد ہلاک

   

Ferty9 Clinic

تالاہاسی : امریکی ریاست فلوریڈا میں خانگی طیارہ تباہ ہونے سے 2 افراد ہلاک ہوگئے۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق واقعہ پیمبروک پائنز شہر میں پیش آیا۔ چھوٹا طیارہ بے قابو ہو کر بجلی کی تاروں سے ٹکرانے کے بعد گاڑی پر جا گرا۔ حادثے میں طیارے میں سوار 2 افراد ہلاک اور گاڑی میں موجود 2 افراد زخمی ہو ئے۔ دوسری جانب امریکہ کے شہر سان ڈیاگو میں ڈرائیور نے اپنی گاڑی فٹ پاتھ پر موجود بے گھر افراد کے خیمے پر چڑھا دی، جس کے نتیجے میں 3 افراد ہلاک اور 6 زخمی ہو گئے۔ جن میں سے 2 کی حالت نازک ہے۔