امریکہ میں فائرنگ، ایک شخص کی موت، تین زخمی

   

Ferty9 Clinic

لاس اینجلس، 15جون (سیاست ڈاٹ کام ) امریکہ میں لاس اینجلس کے قریب کورونا شہر میں ایک گودام میں ہوئی فائرنگ میں ایک شخص کی موت اور تین دیگر زخمی ہوگئے ۔مقامی نیوز چینل نے بتایا کہ گودام میں ایک خاتون اور مرد کے مابین کہا سنی کے بعد فائرنگ ہوئی۔ اس دوران آٹھ گولیاں چلیں۔ فائرنگ میں ایک شخص ہلاک و تین دیگر زخمی ہوگئے ۔ گودام میں صرف وہی لوگ جاسکتے ہیں جن کے پاس رکنیت ہوتی ہے ۔ خاتون اپنے بچے کے ساتھ آئی تھی۔ واقعہ کے بعد پورے علاقہ میں پولیس تعینات کردی گئی ہے ۔

افغانستان میں چارجنگجو ہلاک
غزنی، 15 جون ( سیاست ڈاٹ کام ) افغانستان کے مشرقی غزنی صوبہ کے غزنی شہر کے بانگور علاقے میں سلامتی فورس کے ساتھ تصادم میں کم سے کم چار جنگجو ہلاک ہوگئے ۔سرکاری ذرائع نے بتایا کہ اس دوران سلامتی فورس نے طالبان کے ہتھیار و گولہ بارود کو بھی تباہ کردیا گیا ہے ۔سرکاری ترجمان عارف نوری نے بتایا کہ جنگجوؤں کو ختم کرنے کی یہ مہم جاری رہے گی۔ طالبان کی طرف سے ابھی تک کسی طرح کا بیان جاری نہیں ہوا ہے ۔