اوہائیو: امریکی ریاست اوہائیو کے شہر بیور کریک کے والمارٹ اسٹور میں پیر کی دیر رات ہوئی فائرنگ میں کم از کم چار افراد زخمی ہو گئے جبکہ ایک مشتبہ شخص نے خود کو گولی مار کر خودکشی کر لی۔پولیس نے منگل کو یہ جانکاری دی۔پولیس نے بتایاکہ ایک شخص گزشتہ رات شہر بیور کریک میں والمارٹ میں داخل ہوا اور رات 01:35 بجے گولی چلانا شروع کر دی، جس سے چار افراد زخمی ہو گئے ۔زخمیوں کو مقامی اسپتالوں میں منتقل کیا گیا ۔تاہم ان کی حالت ابھی معلوم نہیں ہے ۔ پانچویں شخص نے ، جو حملہ آور تھا، بظاہر خود کو گولی مار کر خودکشی کر لی۔
جوابی کارروائی کرنے والے پولیس اہلکاروں میں سے کسی نے بھی فائرنگ نہیں کی۔’’
ابھی تک فائرنگ کی وجوہات معلوم نہیں ہوسکی ہیں۔ پولیس نے کہا کہ مجرمانہ تفتیش کار، فیڈرل بیورو آف انویسٹی گیشن (ایف بی آئی) کے ساتھ ساتھ دیگر مقامی ایجنسیاں جائے واقع پر تحقیقات کر رہی ہیں۔