امریکہ میں فائرنگ ، آندھراپردیش کے ڈاکٹر کی موت

   

حیدرآباد /25 اگست ( سیاست نیوز ) امریکہ میں نامعلوم لٹیروں کی فائرنگ میں ایک ڈاکٹر کی موت ہوگئی جن کا تعلق آندھر اپردیش سے ہے ۔ تفصیلات کے مطابق ڈاکٹر پریم شیٹی رمیش بابو 64 سالہ شکاگو میں برسرکار تھے ۔ جمعہ کی شام نامعلوم افراد کی فائرنگ میں ہلاک ہوگئے ۔ ڈاکٹر کے طور پر وہ کئی سالوں سے خدمت انجام دے رہے تھے ۔ کورونا دور میں بہترین خدمت پر انہیں ایوارڈ ملا تھا اور اعتراف میں ان کے نام پر ایک گلی کو ان کے نام سے موسوم کیا گیا ۔ تروپتی کے ساکن ڈاکٹر کی موت پر علاقے میں غم کی لہر دوڑ گئی ۔