واشنگٹن : امریکہ کی ریاست فلوریڈا میں فائرنگ کرکے ایف بی آئی کے دو ایجنٹس کو ہلاک کردیا گیا۔اہلکاروں نے فورٹ لاڈر ڈیل علاقے میں واقع مکان کی تلاشی کے لیے چھاپہ مارا تھا جس دوران فائرنگ سے دیگر تین افراد زخمی بھی ہوئے۔ میڈیا رپورٹس کے مطا بق چھاپہ مارکارروائی کے دوران برسوں بعد ہلاکت کا واقعہ پیش آیا ہے جس کی تحقیقات کا سلسلہ جاری ہے۔دوسری جانب بچوں کیخلاف پرتشدد واقعات میں مبینہ طورپر ملوث شخص جوابی کارروائی میں ہلاک ہوگیا تھا۔